(وقاص عظیم) عام انتخابات کے باوجود بھی عوام کو ریلیف نہ مل سکا ، مہنگائی کی شرح 32.39فیصد تک پہنچ گئی ۔
تفصیلات کےمطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ،ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں1.11 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایک ہفتے میں 14 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،پیاز کی قیمت 60 روپے 28 پیسے اضافے سے 238روپے 30 پیسے فی کلو ہوگئی ،ایک ہفتے میں آلو 13 روپے 36 پیسےفی کلو مہنگے ہوئے ،کیلے10 روپے 22 پیسے فی درجن,انڈے 6 روپے 71 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، بیف 11 روپے 76 پیسے, مٹن 8 روپے 83 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئِی ،برائلر مرغی 31 روپے 3 پیسے فی کلو سستی ہوئی چائے کا 190 گرام پیکٹ 7 روپے 13 پیسے سستا ہوا ،لہسن 2 روپے 33 پیسے فی کلو, ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 2روپے49پیسے سستا ہوا، دال چنا,باسمتی چاول, آٹا اور چینی بھی سستی ہوئِی ،حالیہ ہفتے23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
یہ بھی پڑھیں : سینیٹڑ اعجاز چودھری دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل