روپیہ مستحکم ہونے لگا، ڈالر دوسرے روز بھی سستا ، کتنے کا ہو گیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)روپیہ مستحکم ہونے لگا ،انٹر بینک میں ڈالر دوسرے روز بھی سستا ہوگیا۔
تفصیلا ت کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر دوسرے روز بھی سستا ہو گیا، انٹربینک میں امریکی ڈالر 25 پیسے سستا ہونے کے بعد279.04روپے پر بند ہوا،
اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 4 پیسے سستاہوکر 281.70 روپے کا ہوگیا ،یورو ایک روپے ایک پیسے اضافے سے 306.99 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ 1.84 روپے مہنگا ہوکر 359.25 روپے کا ہوگیا ،امارتی درہم 6 پیسے کمی سے 76.57 روپے کا ہوگیا ،سعودی ریال 4 پیسے کمی سے 74.80 روپے کا ہوگیا۔
سٹاک مارکیٹ کی بات کریں تو کاروبار ی ہفتے کے آخری روز مثبت اختتام ہوا،100 انڈیکس 190 پوائنٹس کے اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 65 ہزار 793 کی سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا،کاروبار کے دوران 16 ارب 96 کروڑ روپے مالیت کے 48 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں :رمضان کی آمد آمد، پیاز 60، آلو14روپے فی کلو مہنگے