قومی اسمبلی میں پہلی بار ایسا کام ہو گیا کہ سپیکر ایاز صادق بھی پھٹ پڑے

Mar 08, 2024 | 19:22:PM

(24 نیوز )قومی اسمبلی فلور پر پہلی بار سگریٹ پئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، سپیکر ایاز صادق غصےسے  آگ بگولہ ہو گئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی ہال میں دوران اجلاس پہلی مرتبہ سگریٹ پئے جانے کا انکشاف ہوا  ہے ، سپیکر ایاز صادق نے  کہا پہلی مرتبہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی تاریخ میں ایک ممبر نے فلور پہ سگرٹ پی،پارلیمنٹ کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے،ایوان میں پانی بھی پینا ہو تو اس کے لیے باقاعدہ اجازت لی جاتی ہے۔

ایاز صادق نے کہا سوشل میڈیا کے ٹک ٹاکر اسمبلی کی گیلری میں بیٹھ کر جو ویڈیو بناتے ہیں اس کی سختی سے ممانعت ہے،اگر اب اسمبلی کی گیلری میں بیٹھ کے ویڈیو بنائی گئی تو سخت ایکشن لیں گے،ایوان میں موجود گیلریاں بھی ایوان کا حصہ ہیں،ارکان قومی اسمبلی آئندہ اپنے ہمراہ کسی ممبر کو نہ لائیں۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ،سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی،جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کاش آپ لوگوں نے قرار داد کی مخالفت نہ کی ہوتی،کاش آپ لوگوں نے قرارداد پیش کی ہوتی۔
 سپیکر قومی اسمبلی نے عمر ایوب کا مائیک بند کر دیا جس پر سنی اتحاد کونسل نے احتجاج کیا،علی محمد خان نے کہا آپ اپوزیشن لیڈر کا مائیک بند نہیں کر سکتے، سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے ایوان میں نعرے بازی اور ڈیسک بجانے شروع کر دیے،اپوزیشن آراکین نے سپیکر ڈائس کا گھیراوں کرلیا،قومی اسمبلی کا اجلاس 13 مارچ دوپہر دو بجے تک ملتوی۔

مزیدخبریں