(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے صدر کے امیدوارمحمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی،الیکشن کمیشن نے محمود خان اچکزئی کی درخواست پر صدارتی انتخابات ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ ملکی تاریخ کے 14ویں صدر کا انتخاب شیڈول کے مطابق کل ہوگا۔
یاد رہے کہ صدارتی انتخابات میں حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف زرداری جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی میں گرفتارپی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کو دل کی تکلیف،