بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ 10 مارچ سے شروع ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں،تیز ہواؤں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا ایک اور سلسلہ 10 مارچ کی شام سےشروع ہونے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل پرونشل ڈیزاسٹڑ مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) کا کہناہے کہ تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کےلیے نیا مراسلہ جاری کردیا ہے، بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ،برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے ،
ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے،حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت،حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔
جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے،اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں،سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ،بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 14 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان،سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی میں پہلی بار ایسا کام ہو گیاکہ ہر کوئی حیران ،سپیکر ایاز صادق نے دبنگ اعلان کر دیا