(اویس کیانی)سنی اتحاد کونسل کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں نے سیگرٹ نہیں پی ،سپیکر قومی اسمبلی نے ٹک ٹاک کی خبر پر الزام لگایا ہے ۔
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ سپیکر کے اس جھوٹ پر ان کیخلاف تحریک استحقاق جمع کروا رہا ہوں ،سپیکر قومی اسمبلی اس معاملے پر معافی مانگیں ،
پورے پاکستان کو پتہ ہے کہ میں سیگرٹ پیتا ہوں ،ٹک ٹاک پر انہیں اس لیے مسئلہ ہے کیوں کہ ان کے ساتھ کوئی ٹک ٹاک نہیں بناتا ،سپیکر چاہتا ہے کہ یہاں صرف ن لیگ والوں کے مہمان آئین تاکہ ان کی بلے بلے ہو۔
یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی میں پہلی بار ایسا کام ہو گیاکہ ہر کوئی حیران ،سپیکر ایاز صادق نے دبنگ اعلان کر دیا