علی امین گنڈاپورکی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

Mar 08, 2024 | 21:09:PM
علی امین گنڈاپورکی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
کیپشن: علی امین گنڈاپور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ)علی امین گنڈاپور کی وزارت اعلیٰ خطرے میں،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔
درخواست پی کے 113 سے جے یو آئی کے امیدوار کفیل نظامی نے دائر کی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے کاغذات نامزدگی میں اپنی جائیداد سے متعلق غلط بیانی کی۔کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کرنے سے علی امین گنڈاپورصادق اورامین نہیں رہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ علی امین گنڈاپورکو آرٹیکل62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بینکوں سے لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر