یکم رمضان سے لاثانی ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاثانی ایکسپرس کے اوقات کار میں یکم رمضان سے تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور ،ناروال ،سیالکوٹ کے درمیان چلنے والی لاثانی ایکسپرس(125اپ)کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، نئے اوقات کار صرف رمضان المبارک کے مہینہ کے لئے لاگو ہوں گے، لاثانی ایکسپریس یکم رمضان المبارک سے سہ پہر 3بجکر 10منٹ پر روانہ ہو کر شاہدرہ باغ، نارنگ، نارووال سے ہوتی ہوئی شام7بجکر45منٹ پر سیالکوٹ پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ’’یہ میری دوسری شادی نہیں‘‘ راکھی ساونت کے سابق شوہر نےحیران کن دعویٰ کر دیا
یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ ٹرین سہ پہر 3بجکر 55منٹ پر روانہ ہوتی ہے، اس کے علاہ سکھر ایکسپریس (145اپ،146ڈاﺅن)کو دوڑ ریلوے سٹیشن پر 2 منٹ کے لئے سٹاپ کی اجازت دے دی گئی، عوام کو یہ سہولت 3 ماہ کے لئے عارضی بنیاد پر حاصل ہو گی، اس فیصلہ پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔