جاوید آفریدی کا خوبصورت فین کیلئے ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل

Mar 08, 2024 | 23:55:PM

(روزینہ علی) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا خوبصورت ننھی فین کے لئے ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 25 ویں میچ میں یکِ بعد دیگرے زلمی کی وکٹیں گرنے پر سٹیڈیم میں موجود ننھی مداح جذبات میں رو پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجا نے حنین شاہ کو ایسا مشورہ دیدیا کہ نسیم شاہ بھی حیران ہو جائیں

میچ میں جیت کے بعد پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ننھی مداح کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام جاری کردیا، جاوید آفریدی نے ننھی مداح کی روتے ہوئے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سویٹ ہارٹ اب آپ خوش ہوجائیں‘‘۔

واضح رہے کہ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین کی شانداز ہیٹرک کے باوجود پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76 رنز سے شکست دی۔

مزیدخبریں