اسرائیلی فورسز کے حملے چھٹے روز میں داخل، نماز جمعہ کے موقع پر مسجد پر حملہ

اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ چھٹے روز میں داخل ہو گیا ، اسرائیلی فورسز نے نماز جمعہ کے موقع پر النصر مسجد پر میزائلوں سے حملہ کیا

Mar 08, 2025 | 00:34:AM
اسرائیلی فورسز کے حملے چھٹے روز میں داخل، نماز جمعہ کے موقع پر مسجد پر حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ چھٹے روز میں داخل ہو گیا ، اسرائیلی فورسز نے نماز جمعہ کے موقع پر النصر مسجد پر میزائلوں سے حملہ کیا۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے آگ بجھانے اور امدادی گاڑیوں کو بھی مقبوضہ علاقے میں جانے سے روک دیا گیا۔

حماس نے اسرائیلی فورسز پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے پہلے مذہبی جنگ کا آغاز کیا ہے جوکہ اب آگے بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے غیرملکی امداد کو تاحال بحال نہیں کیا گیا ہے جس سے غزہ میں بچوں سمیت خواتین اور افراد موت کے منہ میں داخل ہونے لگے ہیں۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے حالیہ بمباری سے ایک لاکھ سے زائد افراد اب بھی زخمی ہیں، ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے فیول کی ضرورت ہے تاکہ ابتدائی طبی امداد کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔

دوسری جانب اسلامی ممالک کی جانب سے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تاکہ غزہ سمیت یوکرین کے مسئلے پر رائے قائم کی جا سکے۔

دریں اثنا حوثی باغیوں نے عالمی امدادی گاڑیوں کی بحالی کے لیے اسرائیل کو چار روز کی ڈیڈ لائن دے دی ہے جس کے بعد حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا جائے گا تاکہ فلسطینیوں کے لیے امداد بحال کی جا سکے۔

حوثی باغیوں کا مشرقی یمن پر پورا کنٹرول ہے جہاں سے اسرائیل کے خلاف حملے کیے جاتے رہتے ہیں، حوثی باغیوں نے حماس اور غزہ متاثرین کے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی فورسز کو چار روز کی ڈیڈ لائن دی ہے جس کے بعد حملوں کا نیا سلسلہ شروع کرنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔