سعودی عرب میں بارشیں اور ژالہ باری، صحرا ئی علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی

Mar 08, 2025 | 09:23:AM
سعودی عرب میں بارشیں اور ژالہ باری، صحرا ئی علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب کے تبوک اور حائل ریجن میں شدید موسمی حالات دیکھنے میں آئے جہاں موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تبوک ریجن میں کالی گھٹاؤں نے آسمان کو گھیرے میں لے لیا اور موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس سے سردی مزید بڑھ گئی جبکہ حائل ریجن میں بھی شدید بارش اور ژالہ باری دیکھی گئی جس کے نتیجے میں صحرا نے سفید چادر اوڑھ لی اور علاقہ برفباری کا منظر پیش کرنے لگا۔

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل تک موسم غیر یقینی رہے گا اور مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، بارش اور ژالہ باری کے بعد مختلف علاقوں میں ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:حج 2025 کی ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا