(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعدشوبزکیریئرجاری رکھنے کااعلان کردیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے حوالے سے بے شمارافواہیں زیرِ گردش ہیں، اس لیے میں نے سوچا کہ میں خود ان کی تصحیح کردوں تاکہ جتنی بھی غلط فہمی پھیلی ہوئی ہے وہ ختم ہوجائے۔
خوبرواداکارہ نے لکھا کہ جی ہاں میں نے شادی کرلی ہے، لیکن میں نے شوبز انڈسٹری کو نہیں چھوڑا،اداکاری کرنا میرا شوق ہے اور کوئی اپنے شوق کو کیسے چھوڑ سکتا ہے۔
شادی کے بعد نیلم منیرکے پہناوے کودیکھ کربعض شوبزحلقوں کی جانب سے کہاجارہاتھاکہ شایدنیلم منیراب شوبزانڈسٹری کوخیربادکہہ دیں لیکن اب اداکارہ نے ان افواہوں کی خودتردیدکردی ہے۔
واضح رہے کہ نیلم منیر نے رواں برس 3 جنوری کو نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کی تھی، بعد ازاں ان کی شادی کی دیگر تقریبات کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی تھیں،ان کی شادی کی تقریبات متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ہوئیں جبکہ بعض تقریبات کراچی میں بھی ہوئیں لیکن اس حوالے سے اداکارہ نے کوئی وضاحت نہیں دی تھی۔
میڈیا رپورٹس اور شوبز شخصیات کے مطابق نیلم منیر نے پاکستانی نژاد شخص محمد راشد سے شادی کی ہے۔