خواتین سے متعلق گفتگو:رنویرالہ آبادیا نے تحریری معافی مانگ لی

مستقبل میں الفاظ کے استعمال میں زیادہ محتاط رہوں گا، یہ پہلی اور آخری غلطی ہے

Mar 08, 2025 | 10:05:AM

(ویب ڈیسک)بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا نے "انڈیا گاٹ لیٹنٹ"میں کیے گیے نامناسب تبصرے پر تحریری معافی مانگتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ وہ خواتین سے متعلق گفتگو میں احترام ملحوظ خاطر رکھیں گے۔

رنویر الہ آبادیا نے نیشنل کمیشن فار ویمن  کے روبرو تحریری معافی نامہ پیش کرکے "انڈیا گاٹ لیٹنٹ" میں کیے گئے نامناسب تبصرے پر معذرت کی اور" این سی ڈبلیو" کو یقین دہانی کرائی کہ وہ مستقبل میں اپنے الفاظ کے استعمال میں زیادہ محتاط رہیں گے، یہ پہلی اور آخری غلطی ہے، اب میں سوچ کر اور خواتین سے متعلق احترام سے بات کروں گا۔

این سی ڈبلیو کی چیئرپرسن وجیہہ رہا ٹکر نے کہا کہ کمیٹی کے روبرو 4 افراد پیش ہوئے، ان میں تشار پجاری، سوربھ بوترا ، پوروا مکھیجا اور رنویر الہ آبادیا شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن نامناسب زبان کے استعمال کو قبول نہیں کرے گا، ایسے تبصرے بالکل بھی قابل قبول نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ رنویر الہ آبادیا نے سمے رائنا کے شو میں ایک نامناسب تبصرہ کیاتھا، جس کے بعدایک تنازع کھڑا ہوگیا اوراس پر مقدمات بھی درج کیے گئے۔

 یہ بھی پڑھیں:شادی کی ہے لیکن شوبزنہیں چھوڑا:نیلم منیر

رنویر الہ آبادیا نے اس پر ویڈیو کے ذریعے عوام سے معافی بھی مانگی تھی کہ میں معافی چاہتا ہوں، میرا تبصرہ نہ صرف نامناسب تھا بلکہ وہ مزاحیہ بھی نہیں تھا، کامیڈی میرا میدان نہیں۔

مزیدخبریں