(ویب ڈیسک)حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے معروف ماڈل واداکار عمر شہزاد کی دلہن اور انفلوئنسر شانزے لودھی کے ہمراہ نکاح کی نئی خوبصورت تصاویر سامنے آگئیں۔
عمر شہزاد اور انفلوئنسر شانزے لودھی نے گزشتہ ماہ حرم شریف میں نکاح کیا تھا۔
عمر شہزاد کی اہلیہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی نئی تصاویر ایک مشترکہ پوسٹ ہے،اس پوسٹ کو"’کبھی نہ ختم ہونے والی شروعات" کاخوبصورت کیپشن دیا گیا ہے۔
عمرشہزاد اور شانزے کے نکاح کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس خوش نصیب جوڑی کا نکاح مسجدِ نبوی ﷺ میں ہوا جبکہ فوٹو سیشن ہوٹل کے کمرے میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کی ہے لیکن شوبزنہیں چھوڑا:نیلم منیر
شانزے لودھی اور عمر شہزاد کی نئی تصاویر پر اس نوبیاہتا جوڑے کے لیے ان کے مداحوں کی جانب سے دعائیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں،شوبز کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی اس جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاجارہاہے۔