سمندری طوفان الفریڈ آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ سے ٹکرا گیا
طوفانی ہواؤں کے باعث درخت اکھڑ گئے اوربجلی کا نظام تباہ,خراب موسم کےباعث ایک ہزار سے زائد سکول بند, ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)سمندری طوفان الفریڈ آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ سے ٹکرا گیا،طوفانی ہواؤں کے باعث درخت اکھڑ گئے اوربجلی کا نظام تباہ ہوگیا، ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔
خراب موسم کےباعث ایک ہزار سے زائد سکول بند رہے،برسبین شہر کو بچانے کیلئے تین لاکھ سے زائد ریت کی بوریوں سےحفاظتی پشتے تعمیر کئے گئے تھے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا ہے۔
طوفان سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا،حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی،الفریڈ کو کوئنز لینڈ سے ٹکرانے والا نصف صدی کا سب سے بڑا طوفان قرار دیا جارہا ہے۔