عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں: لیاقت بلوچ

Mar 08, 2025 | 13:22:PM
عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں: لیاقت بلوچ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے موجودہ حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتیں پنجاب، اسلام آباد، کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ٹالنے کی بدنیتی کر رہی ہیں، حکمران اپنا سرمایہ پاکستان میں واپس لائیں۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے ماہ رمضان میں اٹھائے گئے حکومتی اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان کارڈ ہولڈرز کو رمضان میں پاکستان چھوڑنے کا حکم اچھا اقدام نہیں ہے۔

طویل عرصے سے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے حکمرانوں کی دلچسپی پر بات کرتے ہوئے نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیےحکومت کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔