آج خواتین کی صلاحیتوں اور خدمات کو تسلیم کرنے کا دن ہے: گورنر پنجاب

Mar 08, 2025 | 13:24:PM
آج خواتین کی صلاحیتوں اور خدمات کو تسلیم کرنے کا دن ہے: گورنر پنجاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ آج خواتین کی صلاحیتوں اور معاشرے کے لیے اُن کی خدمات کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ہر شعبے میں کام کر کے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں،اسلام نےخواتین کو زمانہ جاہلیت میں اُس وقت حقوق دیے جب بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا۔

اپنی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا ذکر کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کے لیے عزم اور ہمت کی مثال قائم کی،انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ خواتین کو معاشرے میں ترقی کے مساوی مواقع دے کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔