عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم،سونا سستا ہوگیا

Mar 08, 2025 | 14:57:PM
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم،سونا سستا ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 2ہزار 910ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 3لاکھ 6ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 858روپے کی کمی سے 2لاکھ 62ہزار 345روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ 

علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت 12روپے کی کمی سے 3388روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 10روپے کی کمی سے 2904روپے کی سطح پر آگئی۔