(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ کنزا ہاشمی اورمعروف یوٹیوبر رجب بٹ کادس سال قبل کیاگیاایک ڈرامہ"رانی" سامنے آگیا۔
اس ڈرامہ سیریل کی خبر نے اس فنکار جوڑی کے مداحوں کو خوش گوار حیرانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
یہ ڈرامہ ایک نجی ٹی وی سے آن ایئرہواتھاجس میں رجب بٹ اور کنزا ہاشمی نے ایک دوسرے کے مدمقابل اداکاری کے جوہردکھائے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کا وقت مقررہے تو کیوں اس کیلیے ہاتھ پیر ماروں:نازش جہانگیر
ڈرامہ سیریل "رانی" میں ان دونوں فنکاروں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں کام کیا تھا جو 2014ء میں نشر کیا گیا تھا،اس ڈرامے کی مزید کاسٹ میں اداکارہ رابعہ تبسم، سلیم شیخ اور بابر علی بھی شامل تھے۔