چین کی پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر رقم کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو مکمل ہو رہی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے چین کی جانب سے قرض ادائیگی کی مدت میں توسیع کی تصدیق کردی ہے۔چین کے 2 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو مکمل ہو رہی تھی۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی تھی جس میں سی پیک کے تحت مختلف اقدامات اور منصوبوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ مزید مضبوط کرنے کےلیے پُرعزم ہیں۔چینی سفیر نے وزیراعظم کو پاک چین دوطرفہ تعاون کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین پاکستان کی قومی ترقی کوششوں میں اپنی مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل"رانی" جس میں کنزا ہاشمی اور رجب بٹ نے اداکاری کی