وزیرتعلیم پنجاب کےایجوکیشن سسٹم کی بہتری کے لئے اقدامات لائق تحسین ہیں،فا طمہ قمر

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) پاکستان قومی زبان تحریک کی رہنما فا طمہ قمر نے کہا ہے کہ میٹرک کے امتحان میں بوٹی مافیا کو ختم کرنے کے لئے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات روزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کا دورہ کررہے ہیں اس سے نقل ' رشوت اتنی ' اقربا پروری اور نجی تعلیمی ادارے جو رزلٹ بہتر بنانے کیلئے بورڈ کے بورڈ خرید لیتے تھے اس طرح ان کی یہ "بوٹی بدمعاشی" بھی اپنے انجام کو پہنچے گی۔ وزیر تعلیم کے نظام تعلیم کی بہتری کے لئے ہم ان تمام اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
فاطمہ قمر نے کہا کہ وزیر تعلیم پنجاب کے اقدامات سے پاکستان کا صحیح ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا، یہ رانا سکندر حیات کے پچھلے سال امتحانی مراکز کا دورہ کرنے ہی کے نتائج ہیں کہ سال گزشتہ میٹرک میں ساری پوزیشن سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء ہی کی آئی تھیں۔ نجی تعلیمی ادارے کو امتحانی نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوششیں اپنی موت آپ مر گئی۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے صاحب زادے کو سرکاری تعلیمی ادارے میں داخل کروا کر نظام تعلیم کے سٹیٹس کو کاری ضرب لگائی ہے وزیر تعلیم کے نظام تعلیم کی بہتری کے لئے ہم ان تمام اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ ہم ان سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ ایک عوامی شخصیت ہیں' نظام تعلیم کی بہتری کی اصلاح کا جذبہ بھی رکھتے ہیں اپنی ذات اور عمل سے اس کو ثابت بھی کیا ہے پاکستان کے نظام تعلیم میں مذید بہتری لانے کے لئے ہر سطح پر ذریعہ تعلیم اردو کردیں ہم آپ کو یقین۔ دلاتے ہیں اس سے نہ صرف شرح خواندگی میں غیر معمولی اضافی ہوگا''تعلیم ' سستی ' دلچسپ کارآمد' نتیجہ خیز بھی ہوگی نیز اردو ذریعہ تعلیم میں پڑھنے والے بچے اپنے وطن سے محبت کریں گے۔ جب آپ غیر ملکی زبان میں بچوں کو تعلیم دیتے ہیں تو دراصل آپ بچوں میں اپنی ثقافت اپنے ' ماحول سے نا آشنائی اور نا پسندیدگی کو ہوا دے رہے ہیں یہی وجہ ہےکہ انگریزی ذریعہ تعلیم میں پڑھنے والا اپنے آپ کو اس ملک میں رہنے کے قابل نہیں سمجھتا وہ دوران تعلیم ہی بیرون ملک جانے کی منصوبہ سازی کرتا ہے پاکستان کے بہت زرخیز نوجوان جو پاکستان کا مستقبل تھے انگریزی ذریعہ تعلیم کی بھینٹ چڑھ کر بیرون ملک چلے گئے جس کا نقصان سراسر پاکستان کو ہورہا ہے اس کو روکنے کا ایک ہی ذریعہ دنیا کے ترقی یافتہ اقوام کی طرح پاکستانی بچے کو پاکستانی زبانوں میں تعلیم دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا