سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدر آمد نہ ہونے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد

کیپشن: سینیٹر اعجاز چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہیں ہوسکا،پروڈکشن آرڈرز پر عملدر آمد نہ ہونے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز پر رولنگ دیتے ہوئے کہاکہ میرے آرڈرز کے باجود اعجازچودھری کو ایوان میں پیش نہیں کیا گیا،،عون عباسی کی گرفتاری سے پہلے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ نہ کر کے پارلیمانی قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی کی گئی، پارلیمان اور جمہوری اقدار کی کھلی خلاف ورزی کی گئی،پروڈکشن آرڈر پر رہا ہونیوالےعون عباس سینیٹ اجلاس میں پہنچے۔