پاکستانی عورت دنیا کے دیگر ممالک  سے زیادہ محفوظ ہے،تاشفین صفدر

Mar 08, 2025 | 18:43:PM
پاکستانی عورت دنیا کے دیگر ممالک  سے زیادہ محفوظ ہے،تاشفین صفدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور (24 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ق شعبہ خواتین پنجاب کی صدر تاشفین صفدرایم پی اے نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس نے عورت کو حقوق دئیے باقی کے حالات سب کے سامنے ہیں۔دنیا کے مہذب معاشرے کہلوانے والے عورت کا سب سے زیادہ استحصال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عورتوں کو وہ حقوق تاحال حاصل نہیں ہوسکے جنکی وہ اصل حقدار ہیں۔مگر پھر بھی پاکستانی عورت دنیا کے دیگر ممالک سے زیادہ محفوظ ہے۔جبکہ دوسرے معاشروں میں آج بھی خواتین کی عصمت دری اور قتل کے واقعات زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے خواتین کے حقوق کی آواز بلند کی جاتی رہے گی، حکومتی سطح پر بھی بہتری لانے کیلئے کوشاں رہیں گے۔انہوں نے مزید  کہا کہ پاکستان میں خواتین کیلئے حالات دوسرے ممالک سے بہتر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور،قتل  کی وارداتیں تھم نہ سکیں،سال کے پہلے دو ماہ 46 افراد جان سے گئے