(ویب رپورٹ)بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک گائوں میں بارات میں پیسے لوٹنے کیلئے چھت پر چڑھنے والا 14 سالہ بجلی کی تاروں سے چپک گیا اور کرنٹ لگنے کے باعث اسکی موت واقع ہو گئی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست ہریانہ کے گاؤں تاجپور میں ایک شادی کی تقریب کے دوران باراتی پیسے لٹا رہے تھے۔ہیمانشو نامی 14 سالہ لڑکا ایک مزدور کا بیٹا تھا جو دور کھڑے باراتیوں کو پیسے لٹاتا دیکھ رہا تھا اور اسی دوران اس نے بھی پیسے لوٹنے کا فیصلہ کیا۔ کچھ پیسے ایک مکان کی چھت پر بھی گر رہے تھے جس پر ہیمانشو نے چھت پر جا کر پیسے لوٹنے کی کوشش کی کہ اسی دوران وہ بجلی کی تاروں سے چپک گیا اور کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد بچے کی لاش کو والدین کے سپرد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ، تحریک انصاف نے آج شام اجلاس طلب کرلیا