پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے عدالت سے رجوع

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا نام پہلے پی این آئی ایل میں ڈالا گیا پھر عدالتی حکم پر اسے نکال لیا گیا تھا لیکن پھر اسی دن دوبارہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے اپنا نام نکالنے کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
فیصل جاوید نے عالم خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی درخواست میں کہا گیا کہ فیصل جاوید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ۔
درخواست گزار عمرہ کے لئے جانا چاہتے ہیں، لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے عمرہ کے لئے نہیں چھوڑا جارہا۔
درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار کا پہلے نام پی این آئی ایل میں شامل کیا گیا تھا، پشاور ہائیکورٹ ہائیکورٹ کے احکامات پر نام پی این آئی ایل سے نکالا گیا۔
اسی دن پاسپورٹ لسٹ میں نام شامل کیا گیا، درخواست گزار کو پشاور ائیرپورٹ پر جہاز سے آف لوڈ کیا گیا، درخواست گزار کا نام لسٹ سے نکالا جائے۔