فراڈکیس؛اداکارہ نادیہ حسین کا شوہر گرفتار

Mar 08, 2025 | 20:44:PM
فراڈکیس؛اداکارہ نادیہ حسین کا شوہر گرفتار
کیپشن: اداکارہ نادیہ حیسن اور شوہر عاطف خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )نے ڈیفنس فیز6 میں چھاپہ مار کراداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو گرفتارکرلیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم 54 کروڑ روپے سے زائد رقم کے فراڈ میں ملوث ہیں،ملزم کارپوریٹ مالیاتی دھوکہ دہی میں ملوث ہے۔

عاطف خان نجی بینک سیکیوریٹیز کے سابق سی ای او تھے،نجی بینک سیکیورٹیز کے گروپ ہیڈ کی شکایت پر کارروائی کی گئی،عاطف خان نے ذاتی کاروبارکیلئے  بینک فنڈز کا غلط استعمال کیا۔

ملزم نے مالی بدانتظامی چھاپے کیلئے کمپنی ریکارڈ میں ہیراپھیری کی،فنانشل اسٹیٹمنٹس اور دیگر جعلی دستاویزات تیار کیں،ملزم نے فراڈ کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر جعلسازی کی،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کیلئے 2 روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:زکوۃٰ کی رقم ایک فرد کو دینا افضل ہے یا متعدد اشخاص میں تقسیم کرنا ؟