صدر مملکت کا ٹانک میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Mar 08, 2025 | 20:46:PM
صدر مملکت کا ٹانک میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
کیپشن: تصویر ، فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ٹانک میں خوارج کے خلاف  کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو  شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

صدر مملکت نے کارروائی کے دوران 3 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

انھوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔