(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو مبارکباد دی ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، 3 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے، خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے قیام امن کے لیے اقدامات لائق ستائش ہیں، قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمےکے لیے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔