(24 نیوز)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر پٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کیا جائے۔ حکومت نے پہلے ہی عوام پر پٹرولیم لیوی کی مد میں ناجائز بوجھ ڈال رکھا ہے، جسے فی الفور ختم ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ 50 دنوں میں خام تیل کی قیمت میں 12 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی واقع ہوئی اور یہ قیمت 82 ڈالر سے کم ہو کر 69.3 ڈالر پر آ چکی ہے جو اگست 2021 کی سطح کے برابر ہے۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ایک ڈالر اضافے پر قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں لیکن کمی کا فائدہ عوام کو نہیں دیا جاتا، عوام کو یہ فائدہ ملنا چاہئے۔
امیر جماعت اسلامی نے رمضان المبارک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم کے ساتھ مذاق ہیں، اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ، تحریک انصاف نے آج شام اجلاس طلب کرلیا