(زین مدنی)اداکارہ و ماڈل وینا ملک کا بطور گلوکارہ نعتیہ کلام "میں بھی روزے رکھوں گی" ریلیز کر دیا گیا ہے۔
کلام کی شاعری قیصر ندیم گڈو نے لکھی ہے جبکہ اسے صائم عزیز نے پرڈیوس کیا ہے، کلام کی موسیقی تابش طافو نے ترتیب دی ہے۔
کلام کی ویڈیو اعظم صادق سٹوڈیوز نے تیار کی ہے، 2000 میں ادکارہ وینا ملک نے اپنے کئرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا۔
ادکارہ نے متعدد فلمیں بھی کیں، بھارت کی فلم انڈسٹری میں بھی انہوں نے 4 سے زائد فلموں میں کام کیا، وینا ملک کچھ عرصے سے ٹی وی ہوسٹنگ میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
وینا ملک سرائیکی اور پنجابی گانے بھی تیار کر رہی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نعیتہ کلام بھی ریلیز کرنا شروع کر دئئے ہیں۔
ایک نعیتہ کلام اب ریلیز کیا ہے، دوسرا کلام 15 رمضان المبارک کے بعد ریلیز کریں گی۔