(محمد اویس)اسلام آباد کے پولیس اہلکاروں نے آئی جی پولیس کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے،وفاقی پولیس کےملازمین نے سرکاری گاڑیوں پر ہی ٹک ٹاک بنانے شروع کر دی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی مثالی پولیس کے اہلکار ٹک ٹاک بنانے مصروف ہو گئے ہیں، شوشل میڈیا پر ایک پولیس اہلکار کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے ۔ پولیس اہلکاروں نے آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی پرواہ نہ کرتے ہوئےپولیس کی سرکاری گاڑیوں پر ہی ٹک ٹاک بنانے لگے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران پر آن ڈیوٹی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، تاہم آئے روز پولیس اہلکاروں و افسران کی دوران ڈیوٹی بنائی گئی ویڈیوز سامنے آنے لگیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ، تحریک انصاف نے آج شام اجلاس طلب کرلیا