سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا زندہ بیٹا سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار 

Mar 08, 2025 | 21:34:PM
سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا زندہ بیٹا سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وقار منگی)سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا زندہ بیٹا سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا گیا۔

سیکریٹری صحت، ڈائریکٹر جنرل صحت اور ایڈشنل سیکریٹری صحت نے رپورٹ ایڈشنل رجسٹرار کی معرفت عدالت میں پیش کر دی۔

ریٹائرڈ ڈاکٹر سید لیاقت علی شاہ خیرپور کے سرکاری آنکھوں کے ہسپتال SIOVS کے کنٹریکٹ پر انچارج مقرر ہیں۔

سید لیاقت شاہ کے دور میں ملازمین کی بھرتی کے ایک انفرادی کیس کے سلسلے میں محکمہ صحت نے ڈاکٹر سید لیاقت شاہ کے مردہ ہونے کی رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا انکشاف سامنے آیا ہے

ڈاکٹر سید لیاقت علی شاہ نے بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محکمہ صحت میں 161 سے زائد ملازمین کو بھرتی کیا تھا جبکہ دیگر ملازمین کے کیسز عدالت میں چل رہے ہیں۔

ڈاکٹر لیاقت شاہ رٹائرڈ ہونے کے بعد میڈیکل کالج کے کنٹریکٹ پر پروفیسر تھے اور اب گزشتہ دو سال سے کنٹریکٹ پر آنکھوں کے ہسپتال کے ایم ایس مقرر ہیں۔

اس سلسلے میں جب ڈاکٹر لیاقت شاہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مؤقف دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو سیکریٹری کی طرف سے ایسا کوئی لیٹر موصول نہیں ہوا جب موصول ہوا تو اس وقت وہ تحریری جواب دیں گے۔