30 کروڑ روپے زکواۃ کی تقسیم پر 1 ارب 60 کروڑ کا خرچہ،محکمہ ختم کرتا ہوں، سرفراز بگٹی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(عیسی ترین)بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار رکرتے ہوئے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا محکمہ زکوٰۃ کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے زکواۃ ڈیپارٹمنٹ کو ختم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زکوٰۃ کی مد میں سالانہ بلوچستان میں 30 کروڑ روپے غریبوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں، 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے پر محکمہ 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرتا ہے، اس 30 کروڑ روپے کی تقسیم کے لیے محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں، پچھلے 2 سالوں سے غریبوں میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ناقص کارکردگی پر میں اس محکمے کو ختم کر رہا ہوں، یہی 30 کروڑ روپے میں ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کرائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ، تحریک انصاف نے آج شام اجلاس طلب کرلیا