انصاف لائرز فورم کے الیکشن:نیاز اللہ نیازی گروپ کی فتح، پنجوتھا گروپ نتائج ماننے سے انکاری

Mar 08, 2025 | 22:52:PM
انصاف لائرز فورم کے الیکشن:نیاز اللہ نیازی گروپ کی فتح، پنجوتھا گروپ نتائج ماننے سے انکاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( حاشر احسن )انصاف لائرز فورم کے الیکشن کے دوران بدمزدگی، نیاز اللہ نیازی گروپ کا الیکشن میں فتح کا دعویٰ جبکہ پنجوتھا گروپ نے انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق دوران انتحابات نیاز اللہ نیازی گروپ اور پنجوتھا گروپ کے وکلا کی آپس میں شدید تکرار ہوئی،  پی ٹی آئی کے وکلاء بانی پی ٹی آئی کی رہائی چھوڑ کر آپسی جھگڑوں میں پڑ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر انتظار پنجوتھا نے موقف اپنایا کہ ایسے الیکشن پارٹی پالیسی اور سینئر قیادت سے بغاوت کے مترادف ہیں، بطور آئی ایل ایف پاکستان کے آرگنائزرمیں نے ایسا الیکشن کا حکم نہیں دیا، ایسے الیکشن پارٹی پالیسی نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایل ایف کے انتخابات کے دوران نیاز اللہ نیازی گروپ کے انصر کیانی صدر منتخب ہوئے ہیں۔