سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں سے محروم نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سندھ حکومت نے 37 ہزار سرکاری ٹیچر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھاکہ ہم نے نئے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا تھا، ہزاروں نوجوانوں نے ملازمت کیلئے اپلائی کیا ہے لیکن کورونا کی وجہ سے ٹیسٹ منعقد نہیں ہوسکے۔ جلد ان اساتذہ کے ٹیسٹ منعقد کروالیں گے۔
سعید غنی نے کہاکہ ہم 37 ہزار ٹیچر بھرتی کریں گے، پی ایس ٹی ٹیچر گریجویٹ ہوگا۔ ٹیچر کی ٹریننگ کے اخراجات بھی سندھ حکومت برادشت کرے گی اور بعد میں ہم کم شرح تنخواہ سے کاٹیں گے۔سندھ میں 638 سکول دوبارہ کھولیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 249 :ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، دوسرے دن امیدواروں کی مزید کتنے ووٹ مسترد ہوئے؟