بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے علاوہ پورا خاندان کورونا میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کا پورا خاندان جس میں ان کے شوہر راج کندرا اور انکے دو بچے (ویان اور سمیشا) شامل ہیں، کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ تاہم اداکارہ کو ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
اس حوالے سے شلپا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پرستاروں کیلئے اپنے خاندان کی صحت کے حوالے سے ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پورے خاندان کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔تاہم انکا اپنا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔
اپنے انسٹا گرام پر شلپا نے تحریر کیا کہ گزشتہ دس روز بطور خاندان ہمارے لیے کافی مشکل رہے۔ پہلے میرے ساس اور سسر کا ٹیسٹ پازیٹو آیا، جس کے بعد بچوں کا میری والدہ اور آخر میں شوہر کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا۔
یہ تمام افراد آفیشل گائیڈ لائنز کے مطابق اپنے کمروں میں آئسولیشن میں رہے اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کرتے رہے۔ جبکہ گھر کے دو سٹاف ممبرز بھی وائرس میں مبتلا ہوئے اور ان کا ایک ہسپتال میں علاج کیا گیا، اور اب سب لوگ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ انھوں نے پرستاروں کی جانب سے دعاو¿ں اور محبتوں پر انکا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ہمانشی کا بیڈ روم میں فوٹوشوٹ ، تصویروں نے تہلکہ مچا دیا
View this post on Instagram