وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ون آن ون ملاقات۔مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

May 08, 2021 | 11:19:AM

(24نیوز) وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ جدہ ائیرپورٹ پر سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان اور وزرا نے پرتپاک استقبال کیا۔

 عمران خان کو شاہی دیوان لے جایا گیا جہاں سعودی ولی عہد کے مابین ون آن ون ملاقات ہوئی جہاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 5 معاہدوں اور 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جس میں سعودی عرب پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام سے متعلق معاہدہ ہوا۔

سزا یافتہ مجرموں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے گئے، جرائم کے خلاف دونوں ممالک میں تعاون، ماحولیات کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے معاہدہ طے پایا، توانائی منصوبوں کے حوالے سے فریم ورک اور دونوں ممالک کے درمیان انسداد منشیات سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔

وزیر اعظم عمران خان کے اعزاز میں محمد بن سلمان کی جانب سے عشائیہ دیا گیا، وزیراعظم کل عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسولؐ پر حاضری بھی دیں گے۔

مزیدخبریں