نیپالی کوہ پیما نے ماؤنٹ ایورسٹ سرکرکے نیا ریکارڈ بنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کوہ پیمانوں کو ہر وقت خطرات کا سامنا رہتا ہے مگر نیپالی کوہ پیما کامی ریٹا نے 25 ویں بار دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے نیا ریکارڈ بنادیا۔
کوہ پیما کامی نے 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو پہلی بار 1994 میں سر کیا تھا جس کے بعد وہ تقریباً ہر سال اس پہاڑ کی چوٹی پر پہنچے ہیں۔2019 میں کامی ریٹا نے ایورسٹ کو دو بار سر کیا تھا اور ان کی تازہ ترین مہم جوئی پہاڑ پر مہم جوئی کے لیے لگائی گئی رسیوں کی درستی کے لیے تھی۔ کامی ریٹا ماضی میں کے ٹو کی چوٹی بھی سر کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تنقید پر کارروائی شروع کی تو بات کہیں نہیں رکے گی: جسٹس اطہر من اللہ