حکومت کا شہبازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو باہر بھیجنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری کا کہنا تھا کہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا اختیار ہے، شہباز شریف کے وکلاء کی طرف سے عدالتی فیصلے کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی ۔ صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کیخلاف عدالت کو رجوع کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گوگی بٹ کو رہائی کاپروانہ مل گیا