(24نیوز)کورونا وائرس کی ایسٹرا زنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئی۔
وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق ایسٹرا زنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ میں 12 لاکھ 48 ہزار 400 خوراکیں شامل ہیں۔ ایسٹرا زنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ کوویکس فیسیلیٹی کےتحت لائی گئی ہے۔
قطر ایئر لائن کے ذریعے پاکستان کو عطیہ کی گئی ویکسین اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچائی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایسٹرا زینیکا ویکسین کو ای پی آئی کولڈ اسٹوریج منتقل کر دیا گیا ہے۔ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچنےکی باضابطہ تقریب آج دوپہر کوہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار مصنوعی طریقے سے اونٹ کے بچے کی پیدائش