آرمی بیس کے نزدیک فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ، 2نوجوان شہید 1 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسرائیل میں فوجی اہلکاروں نے آرمی بیس کے نزدیک فلسطینی نوجوانوں پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مسلح نوجوانوں نے فوجی اڈے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جینن کے علاقے میں قائم سلیم ملٹری بیس میں 3 فلسطینی نوجوانوں نے داخل ہونے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے نوجوانوں پر اندھا دھند گولیاں برسادیں۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان مسلح تھے اور فوجی اڈے میں داخل ہونے میں ناکامی پر مرکزی دروازے پر فائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ میں دو نوجوان مارے گئے اور ایک شدید زخمی ہے۔
اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو نے ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے فلسطینیوں پر مظالم بڑھائے اور دو سال میں چار بار الیکشن میں کامیابی کے باوجود وہ حکومت بنانے میں ناکام رہے ہیں، ہر بار وہ سیاسی اتحاد بناتے اور ہر بار ناکامی منہ چڑھاتی۔اس سیاسی بحران کے دوران اسرائیلی فوج کے پُرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا جب کہ رمضان کے ماہ مقدس میں بھی مسلمانوں کو بیت المقدس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف اور امریکی وزیرخارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ !!!