بھارتی اداکار ’’ٹائیگر شروف‘‘ کا نیا اسٹنٹ،ویڈیو وائرل

May 08, 2021 | 12:32:PM

(24نیوز)بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ڈانسر ’’ٹائیگر شروف‘‘ کی مالدیپ کے سمندر میں نیا اسٹنٹ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے نامور اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف بھی باقی بالی ووڈ فنکاروں کی طرح مالدیپ میں سیاحت کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ ایسے وقت میں جب بھارت میں کورونا سے ہزاروں اموات اور لاکھوں نئے کیسز آرہے ہیں۔ جیکی شروف  اپنی تازہ ویڈیو میں الٹی قلابازی لگاتے ہوئے سمندر میں چھلانگ لگاتے ہیں۔ 

اس ویڈیو کو جہاں مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے وہیں اکثریت انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنارہی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’ انڈیا کا حال کیا ہے اور ان لوگوں کو دیکھو‘‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’ بھارت میں لوگ کورونا سے مرر ہے ہیں اور یہ لوگ مدد کرنے کے بجائے چھٹیاں منارہے ہیں‘‘

یہ بھی پڑھیں: مشہور بالی ووڈ ڈانسر ’’نورا فتحی‘‘ کی لباس بدلنے کی ویڈیو وائرل

مزیدخبریں