اپوزیشن جماعتوں کے پاس نہ کوئی ایجنڈا ہے نہ حکمت عملی: وزیراعلیٰ عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس نہ کوئی ایجنڈا ہے نہ کوئی حکمت عملی، نااہل اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا نااہل ٹولہ ملک کی ترقی روکنے کے درپے ہے، کورونا کے قومی چیلنج پر پی ڈی ایم نے کا منفی رویہ ایک المیہ ہے، افسوس ناک امر یہ ہے کہ پی ڈی ایم نے پہلے بھی عوام کی زندگیوں پر سیاست چمکائی اور اب بھی اس کا منفی رویہ قوم کے سامنے عیاں ہے۔
واضح رہے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وباء میں عوام کو تنہا چھوڑنے والے یہ عناصر خود مارے مارے پھر رہے ہیں، ان لوگوں نے اپنی منفی سیاست کی خاطر عوام کی زندگیوں کی پرواہ نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: ’’ہانیہ خان‘‘ کے والد نے عامر لیاقت کے پاؤں پکڑ کی معافی مانگ لی،ویڈیو وائرل