ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ۔۔ نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ خزانہ نے محکمہ پاپولیشن کے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محکمہ پاپولیشن کے ڈاکٹروں کی تنخواہ محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹروں کے برابر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گریڈ 17 کے ڈاکٹر کی تنخواہ میں تیس ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ پاپولیشن کے گریڈ اٹھارہ کے ڈاکٹر کی تنخواہ میں چالیس ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ پاپولیشن کے گریڈ انیس کے ڈاکٹر کی تنخواہ میں پچاس ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ سپیشل الاؤنس کی مد میں کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے کیبنیٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے 10 سے 15مئی عید کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ بیرسٹر نبیل اعوان کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے۔ ضروری عملہ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے گا جبکہ وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایم ایس اپنے دفاتر بھی کھلے رکھیں گے۔
ایم ایس اپنے ہسپتالوں میں کووڈ-19 کے ایس او پیز کو یقینی بنائیں گے، ہسپتال اپنے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، آپریشن تھیٹرز ، میڈیکل سٹورزاور دیگر شعبہ جات کے لئے عید ڈیوٹی روسٹرز جاری کریں گے۔ ایم ایس اپنے ہسپتالوں میں جان بچانے والی ادویات اور ضروری طبی سامان کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بدھ کو عید کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات