گوگی بٹ کو رہائی کاپروانہ مل گیا

May 08, 2021 | 13:12:PM

( 24نیوز)گوگی بٹ  اور ساتھیوں کیخلاف اشتہاریوں کو پناہ، کارسرکار میں مداخلت سے متعلق کیس ،اے ٹی سی جج ارشد حسین بھٹہ نے درخواست ضمانت منظور  کرلی۔

 تفصیلات کےمطابق  گوگی بٹ سمیت 12 ساتھیوں کی درخواست ضمانت منظورکی گئی ،  گوگی بٹ  اور ساتھیوں کو اشتہاریوں کو پناہ، کارسرکار میں مداخلت سے متعلق کیس  میں گرفتار کیا گیا تھا ، گرفتار ملزموں نےکل درخواست ضمانتیں دائر کی تھی  جس پر سماعت کرتے ہوئےاے ٹی سی جج ارشد حسین بھٹہ نے 1،1لاکھ کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور  کرلی، گزشتہ روزگوگی بٹ،ساتھیوں کو عدالت نےکل جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھجوایاتھا،ملزمان کیخلاف مصطفی ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج  کئےتھے۔

  واضح رہے تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن  پولیس  نےگوگی بٹ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا، گوگی بٹ اوراسکےساتھیوں کیخلاف دہشتگردی،ناجائزاسلحہ اوردیگرسنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، مقدمہ میں گوگی بٹ،حاجی اشفاق اورمحمدفیاض سمیت13افراد کونامزد کیا گیا ، گوگی بٹ کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ  پولیس نے چھاپے کے دوران گھر میں توڑ پھوڑ  کی ہے۔

واضح رہے گوگی بٹ کے گھر پرسی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے چھاپہ مارا  تھا اور اسے ساتھیوں سمیت نجی سوسا ئٹی  سے گرفتار کیا گیا تھا،  چھاپےکےدوران ملزموں سےبھاری اسلحہ برآمدہواتھا۔

 یہ بھی پڑھیںڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ۔۔ نوٹیفکیشن جاری  
 

مزیدخبریں