(24نیوز) پاکستان کے سابق اسٹار کرکٹر بوم بوم شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر فیملی ٹائم کا ہیش ٹیگ دیتے ہوئے بیٹی کے ہمراہ شاندار ویڈیو جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے ساتھ پیغام میں لکھا کہ ’’والدین اپنے بچے کے لئے سب سے بہتر جو کام کرسکتے ہیں وہ ان کے ساتھ وقت گزارنا ہے،آپ اپنے بچوں کی پرورش کریں اور انہیں بڑھتے ہوئے دیکھیں۔ شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ میں زندگی کے سفر میں اپنے ساتھ وقت گزارنے اور اپنے چھوٹے چھوٹے لمحوں کو پسند کرنے کی سعادت محسوس کر رہا ہوں ، الحمدللہ ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان عیدکی چھٹیاں کہاں گزاریں گے۔۔؟