(24نیوز)اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کوآف لوڈ کرنے پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل آگیا۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی صدر شہباز شریف کو آف لوڈ کرنے کے معاملے پر ردعمل میں ٹویٹر پر کہنا تھا جعلی حکومت نے ڈھٹائی سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی،عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کر کے شہباز شریف کو ایئرپورٹ پر روکا گیا،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جعلی حکومت شہباز شریف سے کس قدر خوفزدہ ہے۔
واضح رہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو علاج کے سلسلے میں لندن روانہ ہونا تھا،امیگریشن حکام نے صدرمسلم لیگ(ن) شہباز شریف کو لاہور ایئرپورٹ پر روک لیا، ذرائع کے مطابق امیگریشن حکام نے شہباز شریف سے کہا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایئرپورٹ سے گھر واپس روانہ ہوگئے جبکہ قطر جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی، پرواز میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو بھی جانا تھا۔عطا تارڑ نے ایئرپورٹ حکام کو معاملے سے آگاہ کیا، عطا تارڑ نے حکام کو عدالتی حکمنامہ پڑھ کر بھی سنایا، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے حکام سے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا آرڈر ہے،ون ٹائم ٹریول کی اجازت دی ہے،شہباز شریف نے ایئرپورٹ حکام کو عدالت کے احکامات بھی دکھائے۔آف لوڈ فارم کی تحریر کےمطابق شہبازشریف کےحوالے سے سسٹم ابھی اپ ڈیٹ نہیں ہوا ہے