پہلے تیسری شادی سے انکار۔۔ پھر خواہش کا اظہار،ویڈیو دیکھیے!

May 08, 2021 | 13:53:PM
پہلے تیسری شادی سے انکار۔۔ پھر خواہش کا اظہار،ویڈیو دیکھیے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی ٹی وی پروگراموں کے نامور میزبان اور تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت حسین  ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔

عامر لیاقت حسین متعدد پروگراموں میں متنازعہ بیانات کی وجہ سے ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں ایسے میں ایک اور بیان اس وقت صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔  نجی ٹی وی کے پروگرام’’جیوے پاکستان‘‘ میں جب مہمان ساحر لودھی نے عامر لیاقت سے سوال پوچھا کہ ’’اگر آپ اپنا کوئی خواب پورا کرسکیں تو وہ کیا ہوگا؟ ‘‘ جس پر عامر لیاقت پھولے نہ سمائے اور فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’پھرشادی‘‘ ۔۔

عامر لیاقت کا جواب سن کر پروگرام میں شریک مہمانوں سمیت پروگرام میں شریک لوگ بھی ہنس پڑے ۔  ساحر لودھی نے دوبارہ شادی کی خواہش کا اظہار کرنے پر کہا ’’آپ کا نشانہ بہت پکا ہے‘‘ جس پر عامر لیاقت بولے ’’جی آپ کو تو معلو م ہے‘‘

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہانیہ خان نامی خاتون نے عامر لیاقت حسین کی بیوی ہونے کا دعویٰ کیا تھا ۔ جس پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان سے برپا ہوگیا تھا۔ عامر لیاقت نے اس خبر کی سختی سے تردیدکی تھی۔ بعدازاں ہانیہ خان کے والد نے عامر لیاقت سے معافی بھی مانگی تھی جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا۔