تنقید کرنے وا لے شر م کریں۔۔عا مر لیا قت مولانا طارق جمیل کے حمایتی بن گئے

May 08, 2021 | 16:23:PM
تنقید کرنے وا لے شر م کریں۔۔عا مر لیا قت مولانا طارق جمیل کے حمایتی بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)حکومتی جماعت کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیا قت حسین معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کی برانڈ متعارف کروانے پر ان کے حمایتی بن گئے ۔ تنقید کرنے والوں سے درخواست کی کہ وہ مولانا طارق جمیل کے ساتھ ایسا نہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ وہ تمام لوگ جو مولانا طارق جمیل پر بے جا تنقید کررہے ہیں وہ شرم کریں، ملک میں جو لوگ ان کی عزت کرتے ہیں انہیں کرنے دیں، مولانا طارق جمیل سے اچھا آدمی کوئی نہیں ہے۔ مولانا طارق جمیل بہت پیارے اور سچے انسان ہیں، ان کے کپڑوں کے برانڈ لانچ کرنے کا مقصد بھی دین کی خدمت ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کپڑوں کا برانڈ متعارف کرانے کی وضاحت دیتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا تھا کہ وہ یہ برانڈ اپنے مدرسوں کو چلانے کے لیے لانچ کر رہے ہیں، اس سے حاصل ہونیوالی آمدنی بچوں پر خرچ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف کو لندن جانے سے کیوں روکا گیا؟ اندرونی کہانی