بچوں کی موجیں لگ گئیں، تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) این سی او سی نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آج کے این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیماری کے رجحان کے پیش نظر 17 مئی تک بند کئے گئے تعلیمی ادارے اب 23 مئی 2021 تک بند رہیں گے۔ٹویٹر پر مزید بتایا گیا کہ فیصلے پر نظرثانی 18 مئی 2021 کو کی جائے گی۔
In Today’s NCOC session, it is decided that in view of ongoing disease trends, education institutes earlier closed till 17th May will continue to remain closed till 23rd May 21. Review will be carried out on 18th May 21.
— NCOC (@OfficialNcoc) May 8, 2021
اس سے قبل کورونا وائرس سے 120 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 797 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 16 ہزار 334، سندھ میں 2 لاکھ 90 ہزار 756، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 23 ہزار 150، بلوچستان میں 23 ہزار 186، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 367، اسلام آباد میں 77 ہزار 684 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 763 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 21 لاکھ 49 ہزار 935 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 103 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 52 ہزار 712 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 986 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 120 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 797 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 951، سندھ میں 4 ہزار 722، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 562، اسلام آباد میں 706، بلوچستان میں 246، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 503 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے اہم اقدام